23 جولائی 2016 - 06:45
کشمیر کے حالات ایک بار پھر کشیدہ / کشمیر میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہڑتال اور تجارتی مراکز بند ہونے کی وجہ سے وہاں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنماؤں نے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت کے بعد دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوپہر دو بجے کے بعد اپنی دکانیں چند گھنٹوں کے لیے کھولیں تاکہ لوگ اپنی ضروریات کی چیزیں خرید سکیں۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پولوارا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کے بعد کشمیر کے حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے احتجاج اور مظاہروں میں شدت کے بعد ایک بار پھر کشمیر کے دس علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

.......

/169